کراچی انتظامی لحاظ سے تقسیم درتقسیم ہے، میئروسیم اختر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سالڈویسٹ مینجمٹ بورڈ کو آلائشیں اٹھانے کا تجربہ نہیں، محدود وسائل کے باوجود اضلاع میں کام کیا، پوری دنیا میں اختیار میئر کے پاس ہوتاہے۔
کراچی انتظامی لحاظ سے تقسیم درتقسیم ہے، چونا ڈسٹرکٹ ڈال رہا ہے،اسپرے کے ایم سی کررہا ہے، کراچی کاصرف دس فیصد حصہ میئرکے ذمے آتا ہے، جب تک قوانین بہتر نا ہوں کام نہیں کیا جاسکتا۔
ہم سندھ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں، سعید غنی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں، وزیر اور میئرملکر بیٹھ جائیں تو بہتری کیلئے اقدام ہوگا، آئیں مل کر اس سسٹم کو بہتر کرتے ہیں۔