Aug 26, 2018 05:17 pm
views : 349
Location : Different Place
Islamabad- Khursheed Shah Media talk
اسلام آباد:متحد اپوزیشن کوماضی کی تلخیوں کوبھلاکرآگےبڑھناہے،خورشید شاہ
اسلام آباد میں میڈیا سے مختصربات کرتےہوئےسیدخورشید شاہ نےکہاکہ اعتزاز احسن کا نام اس لیےلائےکہ ملک کوایسے چہرے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ امید ہےمسلم لیگ ن اوردیگر جماعتیں ہماری اس بات کو سمجھیں گی۔اپوزیشن سمجھدار ہے،حالات کوسمجھتے ہیں انشااللہ ہمارا ساتھ دیں گے۔
خورشید شاہ کاکہناتھاکہ قوی امید ہے کہ اپوزیشن ایک پیج پر رہے گی۔ سید خورشید شاہ کامزید کہناتھاکہ لیگی رہنما میچورہیں،اچھی طرح سمجھتےہیں کہ ان حالات میں کیا کرنا ہے۔ ہمارا ہدف ہےکہ اپوزیشن ایسی سیاست کرے جس پر ماضی کا سایہ نہ پڑے۔
اس کے علاوہ آصف زرداری نے بھی پیپلزپارٹی رہنماؤں کوواضح ہدایت دے دی ہےکہ اعترازاحسن کےعلاوہ کوئی دوسرا امیدوار نہیں لائیں گے۔ ان کاکہناہےکہ اعتزازاحسن کو کھونا نہیں چاہتا اوراعتزاز احسن ہی صدارتی امیدواررہیں گے۔
آصف زرداری کا دوٹوک موقف ہےکہ ن لیگ کواعتزازاحسن کےنام پرہی راضی کیا جائے