کراچی کے شہری پانی کو ترسنے لگے
شہر قائد میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرنے لگے ۔۔ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی اور آر کے علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔۔مظاہرین نے واٹر بورڈ کے خلاف پانچ ستارے چورنگی پر احتجاج کیا
علاقہ مکینوں نے کی واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی۔۔۔علاقہ مکین احتجاجا گھر سے پانی کے برتن بھی ہمراہ لیکر پانچ ستارے چورنگی پہنچیں ہیں ۔۔ مظاہرین نےوزیر بلدیات سے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ علاقہ مکین کے مطابق علاقے کا پانی ٹینکر مافیا کو فروخت کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ ہمارے حصے کا پانی نہیں دیاگیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔