Aug 26, 2018 07:22 pm
views : 453
Location : Air Headquarter
Poland-.JF-17.Thunder.aerobatics.dazzle.spectators.at.Polish.Airshow
پولینڈ،پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے کی پولش ائیر شو میں دھوم
پولینڈ میں انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے کے شاندا ر فضائی کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے،قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخرپاکستان جے ایف17 تھنڈر نے پولینڈ کی فضاؤں میں اپنے شاندار فضائی مظاہرے کو وہاں موجود شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے جن میں مسل،کلائمب،تھنڈر ٹرن،لو اسپیڈ اینڈ انورٹڈ فلائٹشامل ہیں۔
پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونے والے جے ایف17 تھنڈر طیارے کے شاندار مظاہرے کے دوران ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف بھی موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے وہاں موجود پاک فضائیہ کے زمینی اور فضائی عملے سے ملاقات کی اور اس شو میں انکی شاندار کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس شو میں شمولیت دنیا میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگرکرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔ فضائی مظاہرے کے علاوہ زمین پر موجود تمام ہتھیاروں سے لیس جے ایف17اور سپر مشاق طیارے شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنے رہے۔