اسلام آباد،امیرمحمدخان کو گورنر بلوچستان بنانےکی خبرمیں صداقت نہیں, ترجمان وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کا کہنا ہے ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔
ترجمان وزیراعظم نے ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کی خبرکی تردید کردی۔ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امیرمحمد خان جوگیزئی کو گورنرکا عہدہ دینا محض ایک تجویز تھی، حتمی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی سے متعلق آنے والے شواہد کی بنا پر تجویز پر پیشرفت نہیں ہوئی۔
خیال رہےڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر بلوچستان کاعہدہ قبول کرنے سے معذرت کر چکے ہیں۔