لاہور،تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں،سراج الحق
امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کہتے ہیں نئی حکومت کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ نئی حکومت اب چل پڑی ہے، اسے اپنے منشور پر عمل کے لیے ان اقدامات کی ضرورت ہے جو عام آدمی کو بھی نظر آئیں،الیکشن سے پہلے ہی تمام فیصلے ہوگئے تھے۔ مگر ہم نے سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی بائیکاٹ نہیں کیا۔
لاہور میں منعقد یوم تاسیس سے خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔
نئی حکومت کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئی حکومت اب چل پڑی ہے، اسے اپنے منشور پر عمل کے لیے ان اقدامات کی ضرورت ہے جو عام آدمی کو بھی نظر آئیں، عدالتیں پانامہ کے 436 ملزموں، قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک دولت جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور ملک کو کنگال کرنے والوں کے خلاف اور نیب میں موجود مقدمات پر کارروائی ہونی چاہیئے۔