Aug 27, 2018 01:48 pm
views : 352
Location : Railway Station
Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Media Talk
لاہور، 20دسمبرتک ریلوے کو اپنے قدموں پرکھڑاکریں گے،وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20دسمبرتک ریلوے کو اپنے قدموں پرکھڑاکریں گے جبکہ ریل کے کرائے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
فریٹ ہمارا ٹارگٹ ہے،ملک کے اہم ریلوے سٹیشنزپرایلیویٹرلگائیں گے،آن لائن ٹکٹنگ کیلئے سہولتیں فراہم کریں گے،ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کریں گے اورملک بھرمیں ریلوے کی زمین سے تجاوزات توڑدیں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور ریلوے سٹیشن کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 120 دنوں میں ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے۔