کراچی،پاکستان پیپلزپارٹی کے 3 جیالے پاکستان تحریک انصاف میں شامل
پاکستان پیپلزپارٹی کے 3 جیالے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جس کا اعلان پریس کانفرنس میں کر دیا گیا ہے,پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں مظفرشجرہ،قادربخش کلمتی،سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی عبدالباری جیلانی شامل ہیں ۔
تینوں رہنماؤں نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کےساتھ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم تینوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ،حاجی مظفر شجرہ کوبہت نرم دل اور دیانت دار انسان پایاہے،پاکستان تحریک انصاف میں جو بھی آتا ہے وہ نئے پاکستان کاعزم کر کے آتا ہے۔
اس موقع پر مظفر شجرہ نے کہا کہ عزت کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہواہوں،امیدہے عزت ملے گی،ہم وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔