Aug 27, 2018 02:22 pm
views : 354
Location : Different places
Karachi- Imran Ismail To Take Oath As Sindh Governor Today
کراچی :عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبہ کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے آج حلف اٹھا کرشہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تقریب حلف برداری گورنر ہا وس میں منعقد ہوگی۔نئے گورنرسندھ کی تقریب حلف برداری کے لیے گورنرہاؤس میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔تقریب میں شرکت کے لیے حکومت سندھ کے صوبائی وزراء کے علاوہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ اورپارٹی رہنماؤں سیاسی وسماجی شخصیات کودعوت نامے بھی ارسال کردیے گئے ہیں
عمران اسماعیل سندھ کے 33ویں گورنرسندھ ہونگے ان سے قبل صوبہ سندھ میں 32 گورنرز اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں سندھ کے 30 ویں گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان 27 دسمبر 2002 سے 9 نومبر 2016 تک ریکارڈ مدت تک سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں۔ ان کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 11 نومبر2016سے 12 جنوری 2017 تک گورنررہے اور32 ویں گورنرسندھ محمد زبیرعمرنے 2 فروری 2017 کو گورنرسندھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور28 جولائی 2018 کو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ان کے بعد 33ویں گورنرسندھ کی حیثیت سے عمران اسماعیل کے ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان 27 دسمبر 2002 سے 9 نومبر 2016 تک سندھ کے گورنر رہے جو ایک ریکارڈ مدت ہے، یہ مدت 13 سال 10ماہ اور13دن یا 5161دن پر محیط ہے ۔ ڈاکٹرعشرت العباد نے چارپاکستانی صدورپرویز مشرف، میاں محمد سومرو، آصف علی زرداری اور ممنون حسین کے ماتحت کام کیا، وہ جب گورنر بنے تو پاکستان کے سب سے کم عمر گورنر تھے۔