لندن :نواز شریف کے ساتھ اب بھی کھڑا ہوں، صدر ممنون
لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے دعا کی اپیل کی ہے، میں آج بھی نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں، وہیں کھڑا ہوں جہاں 1999میں کھڑا تھا۔ صدر مملکت ممنون حسین سات روزہ دورے پر ہفتہ کے روز لندن روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی
ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفت گو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ ان سے مریم نواز کے کال نہ کرنے کا شکوہ کرتی رہتی ہیں۔
حسین نواز نے بتایا کہ والدہ پوچھتی ہیں مریم کال کیوں نہیں کرتی، نواز شریف سے ٹیلی فون پربات ہوئی، نواز شریف کو ہفتے میں ایک بار فون کرنے کی اجازت ہے، بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں، بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔