کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میگا پراجیکٹ اسکیمز کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میگا پراجیکٹ اسکیمز کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، سیکریٹری خزانہ نور عالم، سیکریٹری پی اینڈ ڈی شیرین ناریجو، پی ڈی کراچی پیکیج نیاز سومرو، انجنیئر خالد و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کراچی میں جاری اسکیمز کو جلد از جلد مکمل کرانا ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچے، چاہتا ہوں شہر میں کچھ نئے ترقیاتی منصوبے شروع کروں،کراچی بین الاقوامی یافتہ شہر ہے، اسکی خوبصورتی کو سنوارنا ہے،
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کوبریفنگ دی گئی کہ ٹیپو سلطان فلائی اوور کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے، ٹیپو سلطان روڈ، شاہراہ روڈ تا کارساز بھی تقریباً مکمل ہے، اسٹیڈیم روڈ تا یونیورسٹی روڈ سے راشد منہاس روڈ کے کشادگی کا تھوڑا سا کام رہتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہاشاہراہ فیصل کی خوبصورتی کا کام جلد شروع کرائیں،شاہراہ فیصل روڈ دلکش لگ رہا ہے، اس کو مزید خوبصورت بنائیں، سنسیٹ بلیوارڈ پر فلائی اور کے بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی ہے، ٹریفک اسٹریٹ 10 اور ڈفنس لائبریری کے اطراف ٹریفک جام رہتا ہے، ڈفنس لائبریری اور فیز 2 کے ٹریفک کو کسی اور برج سے یو۔ٹرن راستہ دینا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ یوٹرن یا کوئی دیگر راستہ دینے کیلئے نقشہ تیار کرائیں۔