Aug 27, 2018 06:05 pm
views : 415
Location : KW&SB; Head Office
Karachi- Provincial Minister for Local Government Saeed Ghani Media Talk
کراچی ، کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے ،سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی صبح 9 بجے واٹر بورڈ دفتر پہنچ گئے۔اس موقع پرسعید غنی کا واٹر بورڈ کے دفتر میں مختلف ٹریڈ یونینز نے استقبال کیا۔دورے کے موقع پر سعید غنی کی صدارت میں واٹر بورڈ افسران کا اجلاس بھی ہوا۔
اجلاس کے بعد ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے ،واٹربورڈ کے لوگوں کی محنت کے باوجود پانی کی قلت تقسیم میں خامیاں ہیں ،کراچی کوجتنا پانی مل رہا ہے اسکی منصفانہ تقسیم ضروری ہے۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا نوبجے لوگ دفتر پہنچیں، تنخواہ لیکر گھربیٹھنے والوں کوگھربھیج دونگا،کے الیکٹرک واٹربورڈ کو ریٹ کمرشل ریٹ نہ دے،میگا پروجیکٹس کے فور کے تھری کی جلدبریفنگ دونگا ،بلدیات کے اداروں میں سختی کرونگا تو کام والوں کی سرپرستی بھی کرونگا،ایسا سسٹم متعارف کرواؤن گا تاکہ شہری شکایات دے سکیں،یہ شکایتی سینٹر پورے سندھ میں قائم کرونگا ،چند مہینوں میں بلدیاتی اداروں کوبہترکرونگا،گھوسٹ ملازمین کسی بھی سیاسی جماعت کا ہو کاروائی کرونگا،سرکاری نوکری کریں سیاست گھرجاکر کریں ،1996 ایکٹ کے تحت واٹربورڈ کے ایم۔سی کے ماتحت ہے،میئرصاحب کا شکوہ کراچی پرزیادہ توجہ یہ شہرسندھ کا حصہ ہے ۔