Aug 27, 2018 06:26 am
views : 346
Location : Pasni (Balochistan)
Karachi- Pakistan Coast Guard Action
کراچی ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی پسنی میں کارروائی، غیر ملکی شراب اور بیئر اسمگل ہونے کی کوشش ناکا م
پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کی پسنی (بلوچستان )کے علاقہ سے غیر ملکی شراب اور بیئر اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئیر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق علاقہ کمانڈر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پسنی کے علاقے کلمت میں پیرولنگ پارٹیاں تشکیل دیں ، دوران گشت کلمت کے ساحل سمند ر میں کھڑ ی ایک مشکوک لانچ کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی 2500بوتلیں غیر ملکی شراب اور 14000مختلف اقسام کے بیئر ز ٹن برآمد ہوئے ۔ خدشہ ہے کہ یہ شراب اور بیئر اندرون ملک اسمگل ہونا تھی ۔
ترجما ن کے مطابق پکڑ ی جانے والی شراب اور بیئر کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 49467ڈالرز (6035000روپے ) کے لگ بھگ ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔