Aug 28, 2018 12:54 pm
views : 370
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Oath Taking Ceremony
کراچی ، عمران اسماعیل نے گورنرسندھ کےعہدے کا حلف اٹھالیا
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے سندھ کے 33ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے عمران اسماعیل سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے ارکان، تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
تقریب حلف برداری میں عمران اسماعیل کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سرکاری افسران سمیت دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنرکی حیثیت سے حلف لینے کے بعد عمران اسماعیل کل صبح 10 بجے مزار قائد پرحاضری دیں گے۔
بطور گورنر سندھ حلف اٹھانے سے قبل عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔عمران اسماعیل نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام بھیجا جو رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرایا۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ گورنر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنر ہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔