اسلام آباد،پیپلزپارٹی اگر ہمیں سپورٹ کرتی تو اچھا ہوتا،عارف علوی
تحریک انصاف کے عارف علوی نے کاغذات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو جمع کروا دئیے۔ عارف علوی نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے لیے چار فارمز جمع کروائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس واضح اکثریت ہے، پیپلزپارٹی اگر ہمیں سپورٹ کرتی تو اچھا ہوتا، صدر مملکت جو بھی منتخب ہو اسے فعال ہونا چاہیئے، بی این پی سے رابطے میں ہوں، وہ ہم سے دور نہیں ہے۔