کراچی ، شہر میں جلد پانی کا منصوبہ شروع کریں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں جلد پانی کا منصوبہ شروع کریں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وہیں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ شہرقائد میں پانی کا منصوبہ جلد شروع کریں گےاور صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج شہر اور صوبے کر درپیش مسائل پر بریفنگ لوں گا، پانی کے مسلئے پر وزریراعظم اور وزیر خزانہ اسد عمر سے بات ہوئی ہے، ہم پانی کا ایک بڑا منصوبہ لائیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سیوریج کے تمام مسائل حل کریں گے، کراچی کے رکے ہوئے منصوبوں پر فی الفور کام شروع کریں گے، گرین لائن اور دیگر منصوبوں پربھی بریفنگ لوں گا۔