اسلام آباد ، سابق وزیراعظم
نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ
خصوصی طورپراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پرکچھ کہنا نہیں چاہتا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طورپراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے گیٹ پر وکیل نے سیکیورٹی عملے سے بدتمیزی کی، موبائل فون عدالت کے اندر لے جانے سے روکنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا، آڈر دکھانے پر وکیل نے کاپی زمین پر پٹخ دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کلیئرنس کیلئے روکنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا۔ عدالت کے سیکیورٹی عملے نے ایک وکیل کو معمول کی چیکنگ کے بعد موبائل فون عدالت میں لے جانے سے روکا تو دوسرے وکیل برا مناگئے، سکیورٹی آرڈ دکھانے کا مطالبہ کیااور سامنے آنے پر بغیر دیکھے زمین پر پٹخ دیا۔
سیکیورٹی عملے نے تعاون کی گزارش کی، مگر بپھرا وکیل دھمکیاں دینے لگا۔ قانون پر عمل کا درس دینے والےخود قانون شکنی پر اترآئیں، تو کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔