Aug 28, 2018 04:53 pm
views : 470
Location : Pakistan House
Karachi- Mustafa Kamal Press Conference
کراچی ، مصطفی کمال کا وزیر اعظم عمران خان سے کراچی اور حیدر آباد میں دوبارہ مردم شماری کامطالبہ
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے نو منتخب وزیر اعظم سے کراچی اور حیدر آباد میں دوبارہ مردم شماری کامطالبہ کیا ہے ۔
کراچی میں پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کووزیر اعظم بننے پرمبارکباددیتے ہیں،نو منتخب وزیراعظم کراچی میں مردم شماری میں گھپلے کانوٹس لیںاور کراچی،حیدرآبادمیں ہونےوالی مردم شماری کوکالعدم قراردیں،ہمیں وزیراعظم سے بہت سے امیدیں ہیں،وہ دوبارہ مردم شماری کا حکم دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گھرانے اور لوگ کم گنے گئے ، مردم شماری میں 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے،کراچی کی 70 لاکھ کی آبادی کومردم شماری میں شامل نہیں کیاگیا،لاہور کی آبادی 3 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کراچی میں پانی کامسئلہ ہی نہیں ہے۔