Aug 28, 2018 06:39 pm
views : 403
Location : Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 201 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (28اگست 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 201پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42544 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے108 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،217 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔