کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ تعلیم اسکولز اور کالجز کی جانب سے کابینہ کو صوبے کی تعلیمی صورتحال اور مسائل سے متعلق بریفینگ بھی دی گئی ۔
اس موقع پر شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے سفارشات کی تیاری کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کیڈر کی تقریباًدس ہزار خالی اسامیوں پر قوائد و ضوابط ور میرٹ پر بھرتیوں کی منظوری نان ٹیچنگ اسٹاف کی مستقبل اسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ٹیچنگ کیڈر کی خالی اسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کا بھی فیصلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق ہر یونین کونسل میں کم از کم ایک گرلز ہائی ا سکول اور ایک بوائز ہائی اسکول کا قیام بھی لازمی قرار دیا گیا ۔اسکولوں میں ایک ارب روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی اور باتھ رومز کے قیام کے منصوبے کے کے آغاز کی اصولی منظوری بھی دی گئی ۔منصوبے کے پروجیکٹ ڈاریکٹر کی پوری تعیناتی کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں اسکولوں کی سطح پر بااختیار والدین اساتذہ مینجمنٹ کمیشن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ۔