پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پاکپتن کے دورے پر آئے، تو ان کا قافلہ سائرن بجاتی سترہ گاڑیوں پر مشتمل تھا، . وزیراعلیٰ پنجاب نے بابا فرید گنج شکرکے مزار پرحاضری دی.
پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واپسی پر پولیس گردی مردہ باد کے نعرے لگ گئے، عثمان بزدار میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے. عوام کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ وہ تبدیلی نہیں، جس کا انتظار تھا.
وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال، میاں چنوں میں خصوصی پروٹوکول کے باعث ایک سال کی بچی ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی