سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم اور ان کے ہیلی کاپٹر پر سفر سے حوالے سے گرما گرم بحث جاری ہے،
وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر پر سفر کرنا حکومتی جیب پر کتنا مہنگا پڑتا ہےمیڈیا رپورٹس نے اپنی رپورٹ میں کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا
سفر کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنے پر وزیر اعظم کو سو شل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو ایسے میں وزیر اطلاعات میدان میں اترے اور ایسا بیان دیا جیسے باشعور انسان ماننے کو تیار ہی نہیں ہے بولے اس ہوائی سفرکا خرچ صرف50 سے 55 روپے فی کلو ہے
وزیر اطلاعات کے اعداد و شمار اپنی جگہ مگر لیکن میڈیا رپورٹس کے اعداد و شمار تو کچھ اور ہی کہتے ہیں
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی ذاتی رہائشگاہ سے پاک سیٹرایٹ کا راستہ 15 کلو میٹر ہے یعنی 8 ناٹیکل میل
ہیلی کاپٹرکا فی ناٹیکل میل خرچ 13ڈالریعنی پاکستانی 1600بنتا ہے ،اب اسے 8 سے ضرب کیا جائے تو 12800روپے کا خرچہ آتا ہے ،اس کے علاوہ دوسرے اخراجات شامل کیے جائے تو بات کہا ں سے کہاں چلی جاتی ہے ، کچھ بھی ایک بات طے ہے ہیلی کاپٹر کا خرچ 55 کیا 555 بھی نہیں بنتا