Aug 29, 2018 02:16 pm
views : 380
Location : Election Commission
Islamabad- Aitzaz Ahsan Media Talk
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمیں ووٹ کاسٹ کریں گے ، اعتزازاحسن
پیپلزپارٹی کی جانب سے صدر کیلئے نامزد امیدوار اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری نامزدگی میری جماعت کا فیصلہ ہے، کونسا صدارتی امیدوار موزوں ہے اور کون نہیں اسکا فیصلہ ووٹر کریگا۔ انہوں نے کہا میرا رویہ بہت لچکدار ہے، ن لیگ نے ایازصادق یا راجا ظفرالحق جیسا امیدوار نامزد کیا ہوتا تو ہم سوچنے پر مجبور ہو جاتے، تمام سیاسی جماعتوں سے ہمیں ووٹ کی توقع ہے۔
الیکشن کمیشن نے 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان کے مطابق پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد، پنجاب اسمبلی لاہور، سندھ اسمبلی کراچی، خیبرپختونخوا اسمبلی پشاور اور بلوچستان اسمبلی کوئٹہ سمیت 5 مقامات پر ہو گی