Aug 29, 2018 02:29 pm
views : 368
Location : Foreign Minister
Islamabad-Foreign Minister Shah Mehmood Quershi Press Conference
اسلام آباد:وزیر خارجہ کا ہالینڈ کے ہم منصب سے رابطہ، گستاخانہ خاکوں پر احتجاج
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے ہالینڈ کے ایک شہری کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان پر سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل سے رابطے کے بعد ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے بھی براہ راست رابطہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ (نیدر لینڈز) کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے فون پر رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا۔انھوں نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، اور نفرت اور عدم برداشت کو تقویت ملے گی۔
قبل ازیں وزیرِ خارجہ نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے، آزادیٔ رائے کی بھی کوئی حد ہونی چاہیے، اس اقدام سے مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں نیو یارک میں اور یورپی یونین میں بھی اس حساس معاملے کو اٹھاؤں گا