Aug 29, 2018 03:03 pm
views : 404
Location : Different places
Lahore- INF Fayaz ul Hassan Chohan Press Conference
لاہور:نوازشریف اور مریم کا نام آئین اورقانون کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا: وزیراطلاعات پنجاب
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےگزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نےعمران خان پراعتماد کرتے ہوئے مینڈ یٹ دیا، ہمیں اپنی ذمے داری نبھانی ہے. وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق نوازشریف،مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، ملزمان کوسزائیں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے اور ملک کاپیسہ باہر لے جانے پرہوئی ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت پنجاب میں تین نکات پرعمل کرے گی، ان نکات میں ایمان داری، صلاحیت اور احساس ذمےداری شامل ہیں. ہمیںعمران خان کے نظریےکو آگے لے کر جانا ہے.
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکپتن کاواقعہ کلیئر ہو چکا ہے ، ڈی پی او پاکپتن کے خلاف کافی شکایات آ رہی تھیں، آئی جی نے اس ضمن میں ایکشن لیا ، آئی جی پنجاب معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔
انھوں نے کاہ کہ ماضی میں پانچ سال کے پی میں پی ٹی آئی نے حکومت کی ہے، پچھلے پانچ سال میں کےپی میں کوئی سیاسی کیس نہیں ہوا، آیندہ بھی نہیں ہوگا۔