کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کا اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری پی ایچ ای، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری آبپاشی و دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ پی ایچ ای کے تحت 2873 پانی کی فراہمی اور نکاسی کی اسکیمیں جاری ہیں،2109پانی کی فلٹریشن کے پلانٹس ہیں جن میں 1620 آر او پلانٹس جبکہ 242 یو ایف پلانٹس ہیں، 247 آر او یونٹس لگائے جارہے ہیں ، 1044 آر او پلانٹس فعال ہیں،800 کے قریب چھوٹے بڑے آر او پلانٹس غیر فعال ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا چاہتا ہوں پانی کی تمام اسکیمیں فعال کی جائیں،آر او پلانٹس کو بجلی مہیا کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے یہ پلانٹس شمسی توانائی پر منتقل کیے جارہے ہیں۔
اجلا س میں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ غیر فعال آر او پلانٹس کے اسکیموں کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ تین ماہ کے اندر تمام اسکیمیں فعال ہونی چاہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری پی ایچ ای و دیگر کو آر او پلانٹس کی نگرانی کا حکم بھی دیا۔