Aug 29, 2018 06:01 pm
views : 473
Location : Governor House
Peshawar- KPK Cabinet Oath Taking Ceremony
پشاور، خیبرپختونخوا کی 11 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
صوبہ خیبرپختونخوا کی 11 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی نے حلف لیا۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزرا کے اہل خانہ، اراکین صوبائی اسمبلی، سول وفوجی حکام اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
حلف اٹھانے والےوزرامیں عاطف خان،شہرام ترکئی،تیمورسلیم جھگڑا،محمداشتیاق ارمڑ،قلندرلودھی ،شکیل خان،محب اللہ،سلطان خان،ہشام انعام،کامران بنگش اوراکبرایوب شامل ہیں۔
تحریک انصاف کی نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر ہوں گے وہ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے۔ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات، قلندرخان لودھی محکمہ خوراک، شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے ۔اسی طرح عبدالکریم کووزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ضیاءاللہ بنگش بھی وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔