Aug 29, 2018 06:16 pm
views : 388
Location : Pakistan Stock Exchange
Pakistan- Stock Exchange
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 295 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ (29اگست 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 295پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42249 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے92 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،232 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔