کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کرنے پر مشکور ہوں ،عارف علوی
پاکستان تحریک انصاف کا وفد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچا۔ وفد میں صدارتی امیدوار عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، اور جہانگیر ترین شامل تھے۔
تحریک انصاف وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کرنے پر مشکور ہوں۔ بلوچستان کے نمائندے کہتے تھے وعدہ ہوتا ہے لیکن عمل نہیں ہوگا۔ عمران خان کو جانتاہوں وعدہ کرتے ہیں تو پورا کرتے ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بدلنے کے لیے تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کوشاں ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ بلوچستان کے حالات تبدیل کریں۔ بلوچستان کو حصہ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، حالات ایسے ہوں گے کہ وفاق بلوچستان میں حصہ ڈالے گا۔
صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پروٹوکول میں دوستوں کی گاڑیاں ہوتی تھیں۔