Aug 30, 2018 01:07 pm
views : 387
Location : Chaklala Garrison
Rawalpindi- Namaz e Janaza of Sepoy Maqbool offered
راولپنڈی ، غازی سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ ادا
پاک بھارت 1965ء کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی ،انہیں تھوڑی دیر میں فوجی اعزا ز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائےگا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ستارہ جرات پانے والے سپاہی کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔قومی ہیرو کی نماز جنازہ میں آرمی چیف ،افسران اور فوجی جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہی مقبول حسین کی تبدفین ان کے آبائی گائوں ناڑیاں کھل میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔
مقبول حسین کو 1965ء کی جنگ میں بھارت نےجنگی قیدی بنایا تھا ، 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے ، 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی۔