اسلام آباد :جعلی اکاؤنٹس سے زرداری گروپ میں 40 کروڑ منتقل، ایف آئی اے کو ثبوت مل گئے
سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیلئے نئی مشکل میں کھڑی ہوگئی، قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کی گرفتاری کے بعد ثبوت ملنے لگے۔
سندھ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کو دوران تفتیش ثبوت مل گئے کہ جعلی اکاؤنٹس سے زرداری گروپ کی کمپنی کے اکاؤنٹ میں 40 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل ہوئی اور پھر وہ رقم دیگر اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی۔
زرداری گروپ میں منی ٹریل کے ثبوت ملنے کے بعد ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔ اس منی ٹریل کی رپورٹ اگلی پیشی کے دوران سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
اس سے پہلے 29 جعلی اکاؤنٹس سے شروعات میں 3 کروڑ زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تھی