لاہور:چند دنوں کی بات ہے نواز شریف ہمارے ساتھ ہونگے، ایاز صادق
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق نے ہیلی کاپٹر سے سفر سستا ہونے کے فواد چوہدری کے بیان پر کڑی تنقید کردی، کہتے ہیں کہ وزراء پہلے بھی فرسٹ نہیں اکنامی کلاس میں سفر کرتے تھے، اب کسی کو رکشہ پر سفر کی ضرورت نہیں، ہم ہیلی کاپٹر پر سفر کیلئے 60 سے 65 روپے فی کلو میٹر دینے کو تیار ہیں، باتوں سے نیا پاکستان بنے گا اور نہ ہی انقلاب آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں 4 بار ملاقات ہوئی، ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ایاز صادق نے دعویٰ بھی کردیا کہ چند دنوں کی بات ہے نواز شریف ہم سب کے ساتھ ہوں گے