راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو پہنچے ، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں وزیراعظم کو دفاع، داخلی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ وزرائے دفاع پرویز خٹک ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت داخلہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں