کراچی میں پہلی بار پاک فوج کی تربیت یافتہ اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس تعینات
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کو قابو کرنے کیلئے نئی فورس تیار ہوگئی، پاک فوج سے تربیت یافتہ پہلا دستہ کورنگی کی سڑکوں پر تعینات کردیا گیا، جو گلی گلی گشت بھی کرے گا۔
پاک فوج سے تربیت یافتہ نوجوان کمانڈوز موٹر سائیکلوں پر ضلع کورنگی میں گشت کرکے اسٹریٹ کرائم کو روکنے اور خاتمہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں گشت سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں گے اور وہ دن دور نہیں جب کورنگی اسٹریٹ کرائم سے پاک ہوگا۔پاک فوج سے خصوصی تربیت حاصل کرنیوالے اہلکار جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گے۔