Aug 30, 2018 03:25 pm
views : 378
Location : Naval Headquarters
Islamabad- Launching of One Million Pine Tree Plantation Campaign.
اسلام آباد ، پاک بحریہ کی جانب سے مارگلہ کے پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغاز
پاک بحریہ کی جانب سے مارگلہ کے پہاڑوں پر شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شجرکاری مہم کا افتتاح پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیا۔شجرکاری مہم کا مقصد ’’گرین پاکستان‘‘ پروگرام میں موثر کردار ادا کرنا ہے اور اس مہم کے تحت دس لاکھ پودے لگائیں جائیں گے۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا پاکستان میں جنگلات کا تناسب تشویش ناک حد تک کم ہو رہا ہے۔سماجی اقتصادیات اور ایکو سسٹم کی بہتری کے لیے جنگلات کا اآگاہ نہایت ہی اہم ہے۔ہر فرد ایک پودا لگانے کا عہد کرے تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول میسر آسکے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 1 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،ہر پودے پر نمبر ہوگا اور اسکی مسلسل نگہداشت کی جائے۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سےکراچی کےشہری متاثر ہو رہے ہیں،شمالی علاقہ جات میں بھی درختوں کو ایندھن بنانے سے روکنا چاہئے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی علاقوں پر 20 لاکھ مینگرووز لگا نے لا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ کی ملین ٹری شجر کاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مہم کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پودے 15 ستمبر تک لگائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 15 فروری سے 15 اپریل 2019 تک پودے لگائے جائیں گے۔
تیسرے مرحلے میں 15 جولائی سے 15 ستمبر 2019 تک پودے لگائے جائیں گے جس کے بعد آخری مرحلے میں 15 فروری 2020 سے 15 اپریل تک 4 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔