Aug 30, 2018 03:34 pm
views : 397
Location : MQM Bahaurdabad Markaz
Karachi- JUI f Fazal-ur-Rehman meets MQM Leaders.
کراچی ، مولانا فضل الرحمان کی متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات
امیر جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی جس میں عامر خان، کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور فیصل سبزواری بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صدارتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آبادمیں رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،جیسا کے آپ سب کے علم میں ہے کہ پاکستان میں صدارتی الیکشن ہونے جارہا ہے ملک میں توازن برقرار رکھنے کیلئے متحدہ اپوزیشن نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور مجھے بطور امیدوارنامزد کیا ہے۔اس حوالے سے میرا فرض بنتا تھا کہ میں تمام پارلیمنٹیرین ، صوبائی اسمبلی کے ممبران اور تمام سیاسی جماعتوں سے رجوع کروں اور انھیں اپنے موقف سے آگاہ کروں میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم ہمیشہ سے حکومت کا حصہ رہے ہےہم نے اپنے معروضات ان کے سامنے پیش کیے ہیں۔
یا رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے مولانا فضل الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ نامزدگی فارم جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل ہیں۔