کراچی ، تحریک انصاف بڑی جماعت تو ہے لیکن ان کے پاس اکثریت نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمٰن
متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے صدارتی انتخابات میں حمایت کے لئے مسلم لیگ (ف) کے رہنمائوں سے ملاقات کی ۔
ن لیگ ،ایم ایم اےسمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار نے مولانا فضل الرحمٰن نے ف لیگ کے رہنما صدر الدین شاہ راشدی سے ملاقات کی اورسیاسی صورتحال پر بات چیت کی ۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اس موقع پر صدارتی انتخابات میں اپنی حمایت کرنے پر تبادلہ خیال کیا، صدر الدین شاہ راشدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بات گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سامنے رکھیں گے۔
اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ گنگری ہاؤس ہماری امیدوں کا گھر ہے اور اس امید کے ساتھ آئے کہ ان کی دعائیں اور تائید ملے گی، متحدہ اپوزیشن نے مجھے منصب صدارت کے لیے امیدوار بنایا ہے اور یہاں سے مطمئن ہو کر جا رہا ہوں۔
سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی جماعت تو ہے لیکن ان کے پاس اکثریت نہیں ہے، صدارت کے الیکشن کے مرحلے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کچھ ٹینشن پیدا ہو گئی اور مسلم لیگ نے اسی لیے میرا نام دیا کہ میں پی پی کے لئے قابل قبول ہو۔