کراچی: جاوید میاں داد کا عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اپنی پارٹی کے ساتھ اختلافات شدید ہوگئے ہیں، سابق عظیم کرکٹر جاوید میاں داد نے انھیں اپنے خلاف الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے۔جاوید میاں داد نے کہا سیٹ خالی کرو میں الیکشن لڑوں گا، عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے، آپ کو پتا لگ جائے گا۔
سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے جو بیان دیا وہ ان کی سمجھ سے باہر ہے، کراچی والوں نےعمران خان کو ووٹ دیے ہیں، یہ باتیں پاکستان کے حق میں بہتر نہیں ہیں۔جاوید میاں داد نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا عامر لیاقت صاحب آپ کو اچھی شروعات کرنی چاہیے، آپ پارٹی کے ممبر ہیں، آپ کو پارٹی میں رہنا چاہیے۔