کراچی ، ہالینڈکے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے،مہاجر قومی موومنٹ
کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماوں نے کہا کہ ہم مغربی عیسائی اقوام کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مسلسل ٹھیس پہنچانے اور مشتعل کرنے کے کھناونے عمل کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہالینڈکے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے اور ہالینڈ سے پاکستانی سفیر بلا کر ہالینڈ سے ہر قسم کے سفارتی، تجارتی ،فوجی اور سماجی تعلقات منقطع کیے جائیں اورہالینڈکے خلاف ایک مذہبی قرارداداقوام متحدہ میں باضابطہ بحث کیلئے جمع کروائی جائے۔
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماوں نے پریس کلب میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پریس کانفرنس کا دوسرا انتہائی اہم نکتہ مردم شماری سے متعلق ہے ، کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں ہونے والی مردم شماری کو ہم سمیت شہری علاقوں کی نمائندگی کرنیوالی جماعتوں نے بہ یک آواز مسترد کیا ہے،لہذا ہم وفاقی او ر صوبائی حکومتوں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ سندھ کے شہری علاقوں میں از سر نو مردم شماری کروائی جائے ، تاکہ ہمارے صوبہ سندھ کو اور این ایف سی ایوارڈ میں ان کا جائز حق مل سکے۔
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان حالیہ انتخابات کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی و سندھ کے شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں اور شخصیات کو ایک بار پھر کسی متفقہ لائحہ عمل کی تیاری اور اس پر اتفاق کی دعوت دیتی ہے۔