Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 30, 2018 04:32 pm views : 400

Location : CM House

Lahore- CM Punjab meets British High CommisionerThomas Drew
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریوکی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پیشکش بھی کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں۔پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پنجاب میں تعلیم،صحت اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امید ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائیں گے۔ ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں گے۔چیلنجز کے باوجود سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔
برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا برطانیہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں نئی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھے گا۔ہم پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی کو فروغ دیں گے۔برطانوی حکومت کاپنجاب کیلئے سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔ صاف پانی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی شراکت داری بڑھائیں گے۔ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیراعظم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
ڈیفڈ پنجاب کے نمائندے جنال شاہ اور سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved