Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 30, 2018 06:40 pm views : 390

Location : City Station

Karachi- Railway Minister Sheikh Rasheed Ahmed Media Talk
  • Urdu

کراچی ، ریلوے کی زمین ملک کا قرضہ اتارسکتی ہے عمران خان اس کو بیچنے کا فیصلہ کریں، شیخ رشید

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمین ملک کا قرضہ اتارسکتی ہے عمران خان اس کو بیچنے کا فیصلہ کریں۔
سٹی اسٹیشن کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے 20 کروڑعوام کی سواری ہے، قوم چار سے پانچ ماہ کی مہلت دے ریلوے کاسسٹم ٹھیک کروں گا، اس کی ترقی کےلئے نئے پروگرام طے کر رہے ہیں، خصوصی افراد کے لیے ریلوے کرایوں میں 25 فیصد، 65 سال کےمسافرسے 50 فیصد رعایت جب کہ 75 سال سے زائدالعمر کے افراد مفت سفر کرسکیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آن لائن بکنگ اورٹریڈ کی بہتری کے لیے موبائل ایپلی کیشن 7 دن میں بن جائے گی، موبائل ایپلی کیشن پی ٹی آئی کےلوگ مفت بنا کر دے رہے ہیں، کوشش ہے کہ ریلوے میں ملازمین کو پوری توجہ دوں، ملازمین کوبھی خوشحال کریں اورریلوے کو بھی خسارے سے نکالیں، ریلوے پولیس کی تنخواہ بڑھانے کے ساتھ یہ بھی دیکھیں گے کہ ان کی ضرورت ہے یا نہیں، ریلوے میں بغیرمیرٹ اورٹینڈر کے کوئی چیز نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین ملک کا سارا قرضہ اتارسکتی ہے وزیراعظم اسے بیچنے کا فیصلہ کریں، کسی غریب کو گھر اورزمین سے دربدر نہیں کریں گے، ہم اپنا پروگرام کابینہ میں لے کرجا رہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سندھ حکومت سے بات کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں کہ کے سی آرمیں ریلوے کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور ناہی رکاوٹ بنیں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved