Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 30, 2018 06:54 pm views : 540

Location : CM House

Quetta- CM Balochistan Chairs Meeting Regarding Development Works
  • Urdu

کوئٹہ ، وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت سبی ہرنائی کھوسٹ ریلوے سیکشن کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت سبی ہرنائی کھوسٹ ریلوے سیکشن کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔اس موقع پر ڈی ایس ریلوے واصف مغل نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد دمڑ بھی اجلاس میں شریک تھے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، لہٰذا سیکیورٹی کے باعث تعطل کے شکار ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ بالخصوص سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی کے منصوبے کو مکمل کرکے اس تاریخی ذریعہ سفر کو دوبارہ بحال کرنے سے علاقے کے عوام کو سہولت ملے گی اور علاقے کی معدنی اور زرعی پیداوار کو کم وقت میں منڈیوں تک پہنچانا بھی ممکن ہوسکے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے پلوں کو دھماکوں سے اڑائے جانے کے باعث سبی تا ہرنائی 140کلومیٹر طویل اس سیکشن پر ٹرین کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی بعد ازاں این ایل سی اور پاکستان ریلوے نے تقریباً 2.4ارب روپے کی لاگت سے ٹریک کی بحالی،پلوں کی تعمیرومرمت اور اسٹیشنوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا۔ منصوبے کا پچاسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے تاہم اس سال جنوری میں ناکس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں پانچ مزدوں کی شہادت کے بعد منصوبے پر کام روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی کی صورت میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرکے اسے جلد مکمل کیا جاسکتا ہے۔ اس سیکشن پر ریلوے آپریشن کے آغاز سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولتیں اور علاقے کی معدنی اور زرعی پیداوار کو کم وقت میں سستے داموں بڑی مارکیٹوں تک پہنچانا ممکن ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سیکریٹری داخلہ، ریلوے اور ایف سی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے سیکیورٹی کی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved