Aug 31, 2018 01:07 pm
views : 515
Location : Foriegn Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد،وزیر اعظم اور مائیک پومپیو کی ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں ترجمان دفتر خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے یا کوئی اور ایکشن لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا,ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو طلب کر کے توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر احتجاج کیا ہے تاہم خاکوں کا معاملہ او آئی سی اجلاس میں اٹھائیں گے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے تنازع کا خاتمہ چاہتے ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مسائل حل کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس میں ایس سی او کے زیر اہتمام مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں، مشق میں پاکستان اور بھارت کے فوجی بھی شریک ہیں۔