Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 31, 2018 01:20 pm views : 388

Location : GHQ

Rawalpindi- PM Imran Khan visits GHQ
  • Urdu

راولپنڈی ، وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، سیکرٹری دفاع اور دیگر موجود تھے۔ پاک فوج کی جانب سے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر دیا گیا، وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جی ایچ کیو میں وزیراعظم کو ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف مہم، جاری آپریشن ردالفساد ، کراچی کی صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے بارے میں بتایا گیا، وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کی حمایت سے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گے، حکومت پاک فوج کی صلاحیت کو بر قرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل فراہم اور ضروریات پوری کرے گی، انشاء اللہ پاکستان کی قسمت جاگے گی اور پاکستان مثبت انداز میں خوشحال اقوام میں شامل ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو کے دورے اور فوج پر اعتماد کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج انشاء اللہ قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ہر قیمت پر اور قربانیاں دے کر مادر وطن کا دفاع کرے گا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved