سندھ کا علاقہ مٹیاری آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم
سندہ کی سب سے بڑی درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف کے شہر بھٹ شاہ کے ایک لاکھ شہری اور روزانہ آنے والے ملک بھر سے ہزاروں شہری تین سو سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود آج تک میٹھے پانی کی سہولت سے محروم ہیں .شہری روزانہ دور دراز کے علاقوں کے لوگ میٹھا پانی پیسوں پر خرید کرتے ہیں جبکہ زائرین تو اس سہولت سے محروم.ہوتے ہیں جو شہر میں موجود بدبودار اور زہریلا پانی پیتے ہیں جس وجہ سے انہیں مختلف بیماریوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے دوسری جانب شہید ذوالفقار بھٹو کے دور میں شہریوں اور زائرین کی سہولت کے لئے واٹر سپلائی اسکیم شروع کردی گئی تھی جو کچھ وقت تو شہریوں اور زائرین کے لئیے زندگی کی کرن بنتی رہی لیکن مقامی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث کروڑوں لاگت کی واٹر سپلائی اسکیم گذشتہ پچیس برسوں سے ناکارہ بنی ہوئی ہے اسکیم کے تالاب سوکھے اور مشینری اور قیمتی کروڑوں کے سامان کا نام و نشان تک موجود نہیں جبکہ واٹر سپلائی اسکیم کی ٹانکی بھی زبون حالی کی وجہ سے گرکر کسی بھی وقت خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے .تو دوسری جانب واٹر سپلاء اسکیم کو فعال تو دور بیشتر علاقے پر قبضہ مافیہ نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں جس وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے .شہریوں کے احتجاج پر واٹر کمیشن کے چیئرمن دو بار بھٹ شاہ واٹر سپلاء اسکیم کا وزٹ کرکے احکامات جاری تو کرگئے لیکن چار ماہ گذرنے کے باوجود کوئی عمل نہیں ہوسکا بھٹ شاہ کے شہریوں کے جائز میٹھے پانی کے مطالبات پر منتخب نمائندگان اور مقامی انتظامیہ کی برسوں سے خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے