Aug 31, 2018 03:55 pm
views : 397
Location : Speaker Assembly Chamber
Speaker Of National Assembly Meets Iranian Foreign Minister
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
ملاقات میں ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کی. اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون کوفروغ دینا ہوگا
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، ایران میں قریبی دوستانہ تعلقات ترقی وخوش حالی کے لئے ناگزیرہیں، پاکستان امت مسلم کےاتحاد پر یقین رکھتا ہے. انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا.
اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران خطےمیں امن کے لئے پاکستان کا شراکت دار ہے، دہشت گردی، انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی خدمات گراں قدر ہیں.
جوادظریف نے کہا کہ کشمیر،فلسطین کی آزادی کے لئے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، ایرانی قیادت دوطرفہ تعلقات کومستحکم بنانا چاہتی ہے. ایرانی وزیرخارجہ نے مؤثر طرز حکمرانی کے لئے اداروں کی سطح پر تعاون کوفروغ دینے پر زور دیا.
اسپیکر نے کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تائید پر ایرانی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا.