کراچی ، بوہری کمیونٹی کے وفد کی سید مراد علی شاہ کی ملاقات
بوہری کمیونٹی کے وفد نے سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں انہیں ایک مرتبہ پھر سے وزیراعلیٰ سندھ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیراعلی ہاؤس میں بوہری کمیونٹی کے 6 رکنی وفد نے آغا کمیل کی سربراہی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی معیشت میں بوہری کمیونٹی کا بہت بڑا کردار ہے۔گزشتہ برس بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا علامہ مفضل سیف الدین نے کراچی میں محرم کی مجالس منعقد کیں جو بہت اچھا لگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کے ارکان سے کہا کہ آئندہ سال کیلئے ہم پھر علامہ صاحب کو دعوت دیں گے۔