Aug 31, 2018 04:56 pm
views : 424
Location : President House
Islamabad- Oath Taking Ceremony of State Minister For Interior
اسلام آباد ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا ہے۔
ترجمان ایوان صدرکے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختوان خوا کے حلقہ این اے 32 کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32 کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔