لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے نامزدصدارتی امیدوار عارف علوی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے نامزدصدارتی امیدوار عارف علوی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق عارف علوی اوردیگر رہنماؤں نے وزرات اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ملاقات میں صدارتی الیکشن اورسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کا ایجنڈا نئے پاکستان کی بنیاد ہے۔ہم سب نے ملکرنئے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے۔تبدیلی کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات کا آغاز کردیاگیا ہے۔یہ وقت صرف کام ،کام اورکام کا ہے۔کپتان کی ٹیم پرعزم اورباصلاحیت ہے،چیلنجز کا پوری تندہی سے مقابلہ کریں گے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر،رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب،رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ،بیرسٹرعثمان بسرا اوردیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔