Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 31, 2018 06:45 pm views : 500

Location : Toll Plaza

Lahore- Nominated President Arif Alvi Media Talk
  • Urdu

لاہور ، ماضی میں حکومت کو اصل دہشت گرد گرفتار کرنے کی فرصت نہ تھی، ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور میں موجود ہیں۔ انہوں نے بابو صابو ٹول پلازہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
  تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت کو اصل دہشت گرد گرفتار کرنے کی فرصت نہ تھی۔ حکومت نے اسد عمر اور مجھ سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنائے۔
تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ پانی سمیت دیگر مسائل صرف ایک شہر کے نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، توقع ہے صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ صدر بہت سے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کے خاتمے کے لیے ہمیں بہت کوششیں کرنا ہوں گی، 100 دن میں مسائل حل نہیں ہوسکتے راستے کا تعین ہو سکتا ہے۔ 100 دن میں عوام کو بھی یقین ہوجائے گا درست سمت میں جا رہے ہیں۔  صدر ملک میں یکجہتی پیدا کرتا ہے، پارٹی میں چھوٹےچھوٹے مسائل ہوتے ہیں جو ختم بھی ہوتے ہیں۔ سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سے بھی بات ہونی چاہیئے۔
تحریک انصاف رہنما نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے مسائل حل کرنا ہوں گے، مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے بات ہونی چاہیئے۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved